← Back
🌍 GENERAL 3d ago
dhoka's avatar
dhoka (341364)
Last seen 1 hour ago

ہم اس لیے ظالم تیرا چرچا نہیں کرتے
عاشق کبھی معشوق کو رُسوا نہیں کرتے

وہ حال ہی پوچھیں کبھی بیمارِ اَلم کا
اِتنی سی بھی تکلیف گوارا نہیں کرتے

کافر نہ سمجھ ہم کو، تو اے زاہدِ ناداں
بُت جان کے اُس شوخ کو سجدہ نہیں کرتے

دم بھرتے ہو غیروں کی محبت کا ہمیشہ
اپنوں کو ستاتے ہو، یہ اچھا نہیں کرتے

پُرنم، کوئی آج اُن کو غم ضرور ہے ورنہ
بے وجہ تو آنسو کبھی آیا نہیں کرتے

💬 Conversation

3d ago
asfand (712459)
Bas kar dain