← Back
🌍 GENERAL
3d ago

Last seen 2 hours ago
رات کو کون وہاں جائے جہاں آگ لگی
صبح اخبار میں پڑھ لیں گے کہاں آگ لگی
آگ سے آگ بجھانے کا عمل جاری تھا
ہم بھی پانی لئے بیٹھے تھے جہاں آگ لگی
وہ بھی اب آگ بجھانے کو چلے آئے ہیں
جنکو یہ بھی نہیں معلوم کہاں آگ لگی
صبح تک سارے نشانات مٹا ڈالیں گے
کوئی پوچھے گا تو کہہ دیں گے کہاں آگ لگی
کس کو فرصت تھی کہ دیتا کسی آواز پہ دھیان
چیختا پھرتا تھا آوارہ دھواں آگ لگی
ستلج راحت اندوری