
میری جانب بھی ہو اک نگاہِ کرم، اے شفیع الواریٰ، خاتم الانبیاءﷺ
آپﷺ نورِ ازل، آپﷺ شمعِ حرم، آپﷺ شمس الضحٰی، خاتم الانبیاءﷺ
آپﷺ ہیں حق نگر، آپﷺ ہیں حق رساں، سدرۃ المنتہٰی آپﷺ کے زیرِ پا
آپﷺ ہیں مظہرِ ذاتِ رب العٰلی، ________ رہبرِ حق نما، خاتم الانبیاءﷺ
اے فصیح البیاںﷺ، اے بلیغ اللساںﷺ، اے وحید الزماں ﷺ ماورائے گماں
آپﷺ کا نور ہے از کراں تا کراں، _________ شاہدِ کبریا، خاتم الانبیاءﷺ
مرسلِ مرسلاںﷺ، سرورِ عرشیاںﷺ، ہادیِ انس و جاںﷺ، مقبلِ مقبلاںﷺ
آپﷺ کی ذات ہے باعثِ کُن فکاں، ______ رازِ ارض و سما خاتم الانبیاءﷺ
آپﷺ فخرِ عجم آپﷺ شانِ عرب، آپﷺ فضلِ اتم، آپﷺ رحمت لقب
سرورِ ذی حشم، شاہ والا نسب، مرتضٰیﷺ، مجتبٰیﷺ، خاتم الانبیاءﷺ
آپﷺ ہیں وجہِ تخلیقِ کون و مکاں، آپﷺ کے دم سے ہیں یہ زمیں آسماں
آپ ہیںﷺ بےنشانی کا بیّن نشاں، ___ اے شہ دوسراﷺ، خاتم الانبیاءﷺ
آپﷺ کے سر پہ لولاک کا تاج ہے، آپﷺ ہی کو فقط فخرِ معراج ہے
آپﷺ کے ہاتھ اسلام کی لاج ہے، یا نبی مصطفٰیﷺ خاتم الانبیاءﷺ
❤❤❤صَلّیﷲ عَلیہ وَآلہ وَسلّم❤❤❤