← Back
🌍 GENERAL 3mo ago
hamnamalik's avatar
hamnamalik (40284323)
Last seen 11 hours ago

*جو بھی دکھ یاد نہ تھا یاد آیا​* 🥲
*آج کیا جانیے کیا یاد آیا​* 🥹
*پھر کوئی ہاتھ ہے دل پر جیسے​* 💔
*پھر تیرا عہد وفا یاد آیا​* 💔
*جس طرح دھند میں لپٹے ہوئے پھول​* 🥲
*اک اک نقش تیرا یاد آیا​* 🥹
*ایسی مجبوری کے عالم میں کوئی​* 😭
*یاد آیا بھی تو کیا یاد آیا​* 🥲
*یاد آیا تھا بچھڑنا تیرا​* 💔
*پھر نہیں یاد کہ کیا یاد آیا​* 😭
*جب کوئی زخم بھرا داغ بنا​* ❤️‍🩹
*جب کوئی بھول گیا یاد آیا​* 🥲
*یہ محبت بھی ہے کیا روگ فراز​* 💔
*جسے بھولے وہ سدا یاد آیا​* 😭
*

💬 Conversation