← Back
🌍 GENERAL 2w ago
awesome_man's avatar
● Active now

وہ کہنے لگی:
"چالیس برس کی ہوں،
‏میری خوب صورتی اب ماند پڑ گئی ہے۔"
‏میں نے کہا:
‏"کیا تم نے کبھی یہ سنا
کہ رفتہ رفتہ سونے کی قیمت گھٹی ہو؟
‏کیا تم نے کبھی کوئی پرانی پینٹنگ دیکھی ہے
جو وقت کے ساتھ
‏اور زیادہ قدردان نہ پائی ہو؟
‏یہ چالیس برس،
‏اے میری جانِ جاں،
‏تمہاری دل کشی کو اور بھی حیرت انگیز
‏اور جادوئی بنا دیے ہیں۔
‏تم؟
‏تم تو ویسے ہی درخشاں ہو
‏جیسے عربوں کی عظیم تاریخ۔
‏تمہاری خوب صورتی کا زوال ممکن نہیں،
‏کیوں کہ تمہارے حسن کی پشت پر
‏ہزاروں وجوہات ہیں
‏جو اسے جاوداں رکھتی ہیں۔

1. moth ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score
2. pariii77🔥 ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5000 Score 🔥 Trending Creator!

💬 Conversation