← Back
🌍 GENERAL 2w ago
rano's avatar
rano (8287966)
Last seen 6 hours ago

سُنو تخیل اُمّید
بہارِ دِلِ مَن
"""چاند کی روشنی"""
اَے نِگارِ دِلرُبائی!!!!!!!!

اگر میری تقدیر میں بکھر جانا ہی لکھا ہو
تو میری پہلی اور آخری دعا یہی ہوگی کہ میری ہر شکست تمہاری ایک مسکراہٹ میں ڈھل جائے۔

اگر میری محبت کا انجام فراق ہو
تو بھی میری روح کی ہر دعا تمہارے گرد حصار بن کر رہے۔
میری ہر ادھوری خواہش تمہاری ہر مکمل خوشی پر قربان ہو جائے
اور میرا ہر آنسو تمہاری پلکوں تک پہنچنے سے پہلے موتی بن کر زمین میں جذب ہو جائے۔

میں تمہیں پانے کی نہیں
تم پر فنا ہو جانے کی آرزو رکھتا ہوں کیونکہ
بعض عشق وصال سے نہیں
ایثار سے امر ہوتے ہیں
اور بعض محبتیں دل میں نہیں
روح کی گہرائیوں میں ہمیشہ کے لیے سجدہ ریز رہتی ہیں!!!!!!!

1. ashar ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score
2. shahrukhpk ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score
3. noor_ss ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score
4. uncle_majboor ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score

💬 Conversation