← Back
🌍 GENERAL
2w ago

● Active now
بسا ہوا تھا میرے دل میں درد جیسا تھا
وہ اجنبی تھا مگر گھر کے فرد جیسا تھا
کبھی وہ چشم تصور میں عکس کی صورت
کبھی خیال کے شیشوں پہ گرد جیسا تھا
جدا ہوا نہ لبوں سے وہ ایک پل کے لیے
کبھی دعا تو کبھی آہ سرد جیسا تھا
جنم کا ساتھ نبھایا نہ جا سکا احسن
وہ شاخ سبز تو میں برگ سرد کے ساتھ
🖤🖤