
💔 وہ لمحہ جب ایک بچھڑا ہوا بھائی برسوں بعد اپنے بھائی سے ملا…
چھچاوتنی شہر میں ARIF Foundation کی ٹیم نے ایک ایسے بے گھر شخص کو ریسکیو کیا جو انتہائی خراب حالت میں فٹ پاتھ پر زندگی گزار رہا تھا۔ ان کے ناخن حد سے زیادہ بڑھے ہوئے تھے، بال الجھے ہوئے، کپڑے پھٹے ہوئے اور وہ مکمل طور پر بے سہارا تھے۔
ہماری ٹیم نے انہیں عزت، محبت اور احترام کے ساتھ نہلایا، صفائی کی، نئے کپڑے پہنائے اور مکمل ٹرانسفارمیشن کی۔ سب سے خوبصورت لمحہ وہ تھا جب ہم نے انہیں ان کے خاندان، خصوصاً ان کے بھائی سے ملا دیا۔ برسوں کی جدائی آنسوؤں میں بدل گئی، مگر آخرکار یہ آنسو خوشیوں کے تھے۔
اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ایک اور انسان اپنے پیاروں تک واپس پہنچ سکا۔ 🤲❤️
🌐 arif-foundation.com
#ArifFoundation #HumanityFirst #RescueMission #Transformation #FamilyReunion #Pakistan #Chichawatni