← Back
🌍 GENERAL 2w ago
awesome_man's avatar
Last seen 45 minutes ago

آج کی نسل اور سوشل میڈیا کے نام نہاد مفکرین نے محبت کا ایک بہت غلط اور بھیانک تصور پیش کیا ہے۔آج کے یہ لوگ گھنٹوں چیٹنگ کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہ قربت ہے اگر آپ کسی سے محبت کرتے ہیں تو اس کے لیے ہوس کا ہونا لازمی ہے اگر آپ کا تعلق صرف انہی باتوں انہی خیالوں اور اسی کھوکھلی گفتگو تک محدود ہے تو یقین جانیے آپ محبت میں نہیں بلکہ ایک سراب میں ہیں۔ سچی محبت تو وہ خاموشی ہے جس میں حیا ہو وہ گفتگو ہے جس میں دوسرے کی روح کا احترام ہومحبت کوئی جسمانی ضرورت یا عارضی کشش کا نام نہیں بلکہ یہ دو روحوں کے درمیان ایک مقدس عہد ہے۔ افسوس کہ آج کی نسل نے 'ہوس' کو محبت کا لبادہ پہنا دیا ہے جبکہ سچ تو یہ ہے کہ جہاں ہوس قدم رکھتی ہے وہاں سے محبت اور احترام رخصت ہو جاتے ہیں۔ جو شخص آپ کی روح کی گہرائیوں تک نہیں پہنچ سکتا وہ آپ کے ساتھ عمر بھر کا سفر طے کرنے کے قابل نہیں ہو سکتا۔ محبت وہ ہے جو انسان کو پاکیزگی سکھائے جو آپ کے وجود کا احترام کرے اور آپ کو صرف ایک 'چیز' یا 'کھلونا' نہ سمجھے۔ محبت میں شدت ہونی چاہیے لیکن وہ شدت پاکیزہ ہونی چاہیے جس میں ہوس کی ملاوٹ نہ ہو۔ اگر جذبات میں تقدس نہیں تو وہ عشق نہیں بلکہ محض ایک دھوکہ ہے جو وقت کے ساتھ مٹ جاتا ہے۔

💬 Conversation