← Back
❤️ LOVE POETRY 2w ago
ikteranasha's avatar
Last seen 1 hour ago

موسم رنگ بھی ہے فصل خزاں بھی طاری
دیکھنا خون کے دھبے ہیں کہ ہے گلکاری

اس سے ہر طرح سے تذلیل بشر ہوتی ہے
باعث فخر نہیں مفلسی و ناداری

انقلابی ہو تو ہے فقر بھی توقیر حیات
ورنہ ہے عاجزی و بے کسی و عیاری

شعلۂ گل کی بڑھا دیتی ہے لو باد بہار
تہ شبنم بھی دہک اٹھتی ہے اک چنگاری

لمحہ لمحہ ہے کہ ہے قافلۂ منزل نور
سرحد شب میں بھی فرمان سحر ہے جاری

تیغ و خنجر کو عطا کرتے ہیں لفظوں کی نیام
ظلم کی کرتے ہیں جب اہل ستم تیاری

حرف سردارؔ میں پوشیدہ ہیں اسرار حیات
شعر سردارؔ میں ہے سرکشی‌ و سرشاری

شعر‌ سردارؔ میں ہے شعلۂ بے باک کا رنگ
حرف سردارؔ میں حق گوئی و خوش گفتاری
///𝑪𝑯 𝑳𝑶𝑽𝑬𝑳𝒀 𝑵𝑨𝑩𝑬𝑬𝑳🇧🇪

1. __mirha_khan__ ne bhare bazar me chupair mari! ✋ -3 Score

💬 Conversation