← Back
🌍 GENERAL 2w ago
awesome_man's avatar
● Active now

اے مرے دل کی ملکہ
میں نہیں جانتا کہ
کب تقدیر تمہیں میرے پاس لے آئی
اور کیسے میں تم تک پہنچ گیا
بتاؤ
تم مرا حصہ ہو
یا میں تم میں بسا ہوں ؟
میری عادتیں
تم جیسی ہیں
یا تم نے مری زندگی جینا شروع کر دی ہے
یا شاید
خدا نے ہمیں ایک دوسرے
کو مکمل کرنے کے لیے بنایا ہے
تاکہ
ہمارا ادھورا پن ختم ہوسکے
خوشیوں کے سنگ زندگی مسکرا سکے
نہیں معلوم
میں تم سے کیسے
اس قدر محبت کر بیٹھا کہ میرا دل تمہارا نام سنتے ہی دھڑک اٹھتا ہے
جان جہاں !!
کیا تم جانتی ہو ؟
تمہاری خاموشی بھی مجھ سے بات کرتی ہے
کتنی دلربا کیفیت ہے نا
اور یہ کیفیت مجھے مجھ سے چھین کر تمہارا کر دیتی ہے
یہی تو محبت ہے
اور تمہاری محبت میرے لیے کافی ہے

💕🌹💖💖🥀❣️🥰

1. valora ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score

💬 Conversation