
محبت دھرم پیروں کا ، محبت دین فقیروں کا ، محبت زخمی سینہ ہے ، محبت نام پیروں کا
محبت نوح کی کشتی ، محبت ساز داودی ، محبت ایک جنت ہے جہاں آدم نے غلطی کی
محبت ایک لڑکی ہے جسے ہابیل نے دیکھا ، محبت اک بھائی ہے جسے قابیل نے مارا
محبت حسن یوسف ہے محبت چاند کے ٹکڑے، محبت ایک حجرہ ہے جہاں قرآن بھی اترے
محبت ایک حبشی ہے نشانہ جس کا حمزہ تھا ، محبت زید ہے موسی کی نتیجہ جسکا جلنا ہے
محبت ایڑیاں ان کی محبت آب زم زم ہے ، محبت ایک امت ہے محبت لوط کا غم ہے
محبت حجرے یوسف ہے محبت باپ کا غم ہے ، محبت ایک بچہ ہے جسے فرعون نے پالا
محبت ایک مکڑی ہے محبت غار کا جالا ، محبت اگ ہے جس میں خلیل اللہ کو جلنا تھا
محبت وہ جبیں ہے بس نبی نے جس کو چوما تھا ، محبت کربلا والے محبت دشتگی انکی
محبت ایک گھرانہ ہے محبت زندگی کی محبت فاطمہ زہرا محبت بندگی انکی
محبت حصرت مریم ، محبت سادگی ان کی محبت ایک دروازہ
محبت جنگ خیبر ہے محبت 313 محبت ایک لشکر ہے، محبت تین زینے ہے محبت ایک ممبر ہے
محبت ایک قبلہ ہے محبت ایک محور ہے ، محبت ایک امرت ہے محبت حوض کوثر ہے
محبت ایک مزہب ہے محبت دین کامل ہے ، محبت اخری خطبہ ، محبت آخری سنت ،
محبت آخری مرشد محبت آخری امت ہماری ایک محبت ہے محمد کے محمد ہے ،❤