← Back
🌍 GENERAL 3w ago
star's avatar
star 🐯 (820046433)
● Active now

ضبط کھونے کی اذیت کو کہاں سمجھو گے
چھپ کے رونے کی اذیت کو کہاں سمجھو گے

گھر کے دالان ! سدا وسعتیں آباد کہ تم
ایک کونے کی اذیت کو کہاں سمجھو گے

سینکڑوں لوگ میسر ہیں رفاقت کے لیے
تم "نہ ہونے" کی اذیت کو کہاں سمجھو گے

💬 Conversation