← Back
🌍 GENERAL
3w ago

Last seen 17 minutes ago
چلو اک اور دنیا میں🌹
تمہارے ساتھ چلتے ہیں
جہاں حالات کچھ بھی ہوں
مگر ہم ساتھ رہتے ہوں
جہاں موسم کوئی بھی ہو
جدائی کا نہ ہو لیکن
جہاں چاند بھی تم ہو
جہاں سورج ہوا روشنی
خوشبوؤں کا رنگ تم سے ہو
جہاں پر دل دھڑکنے کا
ہر اک احساس تم سے ہو
جہاں پر میرے جینے کی
ساری آس تم سے ہو
چلو اک اور دنیا میں
تمہارے ساتھ چلتے ہیں.