← Back
🌍 GENERAL 3mo ago
hamnamalik's avatar
hamnamalik (40284323)
Last seen 10 hours ago

*سناؤں کیا تجھے اے دوست ماجرا دل کا*
*بہت عجیب رہا ہے معاملہ دل کا*

*کبھی یہ دل ہے ہمارا کبھی کسی کا ہے*
*نہ جانے کیسے بدلتا ہے فیصلہ دل کا*

*بہت ذہین بہت تیز ہے مگر پھر بھی*
*دماغ کر نہیں سکتا مقابلہ دل کا*

*کبھی کبھی جو ہمیں ہنس کے دیکھ لیتے ہو*
*بڑھا رہے ہو تم اس طرح حوصلہ دل کا*

*کرے گا مجھ پہ نچھاور وہ رحمتیں اپنی*
*جو حال دیکھ رہا ہے مرا خدا دل کا*

*وہی جنون وہی غم وہی تمنائیں*
*علاج کوئی ابھی تک نہ ہو سکا دل کا*

*یہ دھڑکنیں تو مقدر ہیں اس کی اے جاذبؔ*
*تمام عمر چلے گا یہ سلسلہ دل کا*💔🫂

*HamnaMalik

💬 Conversation