← Back
🌍 GENERAL
4w ago

Last seen 57 minutes ago
پیری نہیں چلتی کہ فقیری نہیں چلتی
اس عشق میں ہر ایک کی مرضی نہیں چلتی
پڑتی ہے بنا کر ہمیں رکھنی اسی خاطر
دنیا کے بنا اپنی فقیری نہیں چلتی
ہاتھوں سے گنواتے ہوئے تجھ کو یہی سوچوں
تقدیر کے آگے تو کسی کی نہیں چلتی
کس واسطے رکھ لے گی بھرم میرا یہ دنیا
میں جانتا ہوں میری کہیں بھی نہیں چلتی
دنیا سے بس اتنی سی شکایت رہی ہم کو
یہ ساتھ ہمارے کبھی سیدھی نہیں چلتی۔۔۔۔۔۔۔