← Back
🌍 GENERAL 1mo ago
star's avatar
star 🐆 (814911401)
● Active now

تُو نہیں جانتا تکلیف کسے کہتے ہیں !!
تُو نے الفاظ کے نشتر کو سہا ہی کب ہے

تُو سمجھ پائے گا کیسے کہ یہ دھتکار ہے کیا
تجھ کو انکار زمانے نے کہا ہی کب ہے ؟

کیسے جانے گا تُو بہتی ہوئی اس آنکھ کا دکھ
تیری آنکھوں سے کوئی نیر بہا ہی کب ہے

تُو نے زخموں پہ نظر ڈالی مگر دیر کے بعد
تیرے بیمار کو اب شوقِ شفا ہی کب ہے

لاکھ منت ہو سماجت ہو مگر یاد رہے
جانے والوں کو کوئی روک سکا ہی کب ہے

✍️ فضل الرحمن

💬 Conversation