
جس روز واٹس ایپ ہیڈکوارٹر میرے ہاتھ لگ گیا، سب سے پہلے "بلاک" کے آپشن کو ترمیم کے ذریعے ختم کر دوں گا۔
اگر کوئی بار بار لمبا پیغام لکھ کر مٹا رہا ہوگا، تو میں اگلے شخص کو فوراً اطلاع دوں گا کہ فلاں شخص کئی بار دل کی بات لکھ کر مٹا چکا ہے، وہ آپ کی ایک نظر اور ایک جواب کا منتظر ہے۔
میں پردیس میں موجود اُس لڑکے کو بھی بتاؤں گا کہ آج تمہاری ماں نے تمہیں کال کرنے کی کوشش کی تھی، مگر وہ فون کے استعمال سے پوری طرح واقف نہ تھی۔ کال بند ہو گئی، لیکن وہ پھر بھی فون کان سے لگائے "ہیلو… ہیلو…" کہتی رہی۔
میں اُس حسینہ کو بھی آگاہ کروں گا کہ شب و روز ایک شخص نم آنکھوں کے ساتھ پیغامات بھیجتا رہتا ہے، مگر بلاک ہونے کی وجہ سے اُس کے لفظ تم تک پہنچ نہیں پاتے۔ ہر ناکام پیغام کے ساتھ اُس کی امید تھوڑی اور ٹوٹتی ہے، اور اُس کے آنسو موبائل کی سکرین پر جگمگانے لگتے ہیں۔
اور جو لوگ مایوسی اور پریشانی کے اندھیروں میں گم ہوں گے، میں روز اُن تک ایک مسکراہٹ، محبت بھرے دو بول اور امید کا ایک چراغ ضرور بھیجا کروں گا ـــ 🌺
.
Wow lines Kamal hen is larke ki.