← Back
🌍 GENERAL 1mo ago
qamar_ansari's avatar
qamar_ansari (238480799)
Last seen 1 hour ago

نادیہ ایک نرم دل عورت تھی۔
وہ ہر فیصلہ جذبات میں آ کر کرتی تھی۔ لوگوں پر جلدی اعتبار کر لیتی، ہر بات پر فوراً یقین کر لیتی، اور جب دل کسی چیز کی طرف مائل ہوتا تو وہ عقل کی بات سننے کو تیار نہ ہوتی۔

ایک دن ایک شخص نے بہت میٹھی باتوں سے اسے ایک آن لائن کاروبار میں سرمایہ لگانے پر آمادہ کر لیا۔
اس کے بھائی نے سمجھایا "نادیہ! پہلے اچھی طرح تحقیق کر لو، صرف باتوں پر یقین نہ کرو۔"

مگر نادیہ نے کہا "نہیں، میرا دل کہتا ہے۔۔ یہ شخص تو بالکل سچا ہے۔"

چند دنوں بعد وہ شخص پیسے لے کر رفوچکر ہو گیا۔ نادیہ کو بڑا صدمہ پہنچا۔ وہ بار بار خود سے کہتی "کاش میں نے صرف دل کی نہیں، تھوڑی عقل کی بھی سنی ہوتی۔"

اس کی بزرگ دادی نے اسے تسلی دیتے ہوئے کہا "نادیہ بیٹی! اللہ نے انسان کو صرف دل نہیں دیا، عقل بھی دی ہے۔ دونوں ساتھ استعمال کرو تو انسان ٹھوکریں کم کھاتا ہے۔"

💬 Conversation