← Back
🌍 GENERAL
1mo ago

● Active now
کبھی کسی نے مجھ سے کہا تھا۔۔
*"سب کی ریپلیسمنٹ ہو سکتی ہے، مگر تمہاری نہیں۔"*
اُس وقت یہ جملہ بہت سچا لگا تھا مگر وقت نے سکھا دیا کہ زندگی کسی کے لیے نہیں رُکتی۔ لوگ آگے بڑھ جاتے ہیں، عادتیں بدل جاتی ہیں، اور خالی جگہیں آہستہ آہستہ بھر جاتی ہیں۔
آج پلٹ کر دیکھتی ہوں تو مسکراہٹ آ جاتی ہے کہ میں بھی ریپلیس ہو گئی۔ اتنی جگہوں پر، اتنے لوگوں کی زندگیوں میں، کہ اب تو کبھی کبھی یہ بھی یاد نہیں رہتا کہ جب میں وہاں تھی تو میری حیثیت کیا تھی، میری موجودگی کیسی لگتی تھی۔
تب سمجھ آیا کہ اصل اہمیت کسی جگہ پر قائم رہنے میں نہیں بلکہ اُس وقت میں ہے جو ہم نے خلوص کے ساتھ کسی کے نام کیا۔ کیونکہ لوگ بدل جاتے ہیں، کردار بدل جاتے ہیں، مگر سچی نیت اور مخلص محبت اپنی خوبصورتی کبھی نہیں کھوتی۔
بنتِ احمد ✨💙