← Back
🌍 GENERAL 3mo ago
aena88's avatar
Last seen 2 months ago

اک نادان لڑکی محبت لیے کھڑی تھی گویا اک حصار میں بندھی ہوئی چاہت ہو۔ کہیں دور سے آتا ہوا وہ اک مسافر چہرے پر دھول لیے ہوئے اس لڑکی کے حصار کے قریب آیا وہاں رکھے پھولوں کے پانی نے اسے اپنی طرف متوجہ کیا۔ پانی خوشبو دار تھا۔ جی چاہا چہرہ صاف کر لے۔ انجان مسافر انجام سے بے خبر پانی کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہوئے جیسے ہی اسے چھوتا ہے۔ لڑکی کو احساس ہوا اسکے حصار میں کسی اجنبی کا سایہ پڑا ہے وہ تیوری چڑھائے غصہ لیے وارد ہوئی: "اجنبی!!! تمیں کس نے اجازت دی اسے چھونے کی یہ حصار محبت ہے، عہد وفا ہے، پیمانہ عشق ہے، یہاں مسافروں کی کوئی جگہ نہیں۔" اجنبی مسافر مسکرایا، ہلکی سی آواز میں کہا: "میں جانتا کہ مسافر ہوں، مسافت میرا عشق ہے، میں راستہ ہوں قدم میرا مقدر ہے، صرف تو ہی باغ عدن کا اک مچلتا ہوا شگوفا ہے، سنگدلی تیرے شہر کی مشہور ہے گویا روایت کوفہ ہے۔۔۔۔

1. husnain_00 ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score
2. shareef_molvi ne zordaar taliyaan bajayi! 👏 +5 Score

💬 Conversation

3mo ago
dilchasp