← Back
🥺 SAD POETRY 1mo ago
hamnamalik's avatar
hamnamalik (40284323)
Last seen 10 hours ago

میرے قرب سے میرے وجود تک
اسےاختلاف تو سدا کا تھا...
میرےغم سے میرے جنون تک
یہ فاصلہ بس انا کا تھا...
میری زندگی سے میری سانس تک
وە فلسفہ بس دعا کا تھا...
میری بات سے تیرے ذکر تک
اک سلسلہ جو ھوا کا تھا...
میری حقیقت سے میرے خواب تک
وە بے خبر انتہا کا تھا...
میرے وہم سے میرےگمان تک
اک مرحلہ وفا کا تھا...
میری طلب سے میرےنصیب تک
یہ معاملہ بس خدا کا تھا...!!

💬 Conversation