← Back
🌍 GENERAL 2mo ago
jinbaba's avatar
jinbaba (439683)
Last seen 19 hours ago

میرے والد صاحب نے میرا برتھ سرٹیفکیٹ سائن کیا،
اور میں نے اُن کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ سائن کیا۔
انہوں نے میرا پہلا لباس چُنا،
اور میں نے اُن کا آخری لباس۔
انہوں نے میری پہلی سانس دیکھی،
اور میں نے اُن کی آخری سانس۔
انہوں نے مجھے چلنا سکھایا،
اور میں نے اُنہیں اُن کی آخری آرام گاہ تک پہنچایا۔
باپ وہ سایہ ہوتا ہے جو زندگی بھر اولاد پر چھایا رہتا ہے،
اور جب وہ سایہ اٹھ جائے تو زندگی کی دھوپ زیادہ تیز محسوس ہونے لگتی ہے۔
تیرے قدموں میں سکون آج بھی ملتا ہے مجھے،
تیری تربت سے دعاؤں کی صدا آتی ہے۔
یا اللہ! اس بابرکت مہینے کے صدقے میرے پیارے والدِ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما،
ان کی کامل مغفرت فرما،
ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے،
اور ہمیں ان کے لیے ہمیشہ دعا کرنے والا بنا دے۔
باپ کبھی مرتا نہیں،
وہ ہمیشہ اولاد کی دعاؤں میں زندہ رہتا ہے۔
آمین ثم آمین 🤲

💬 Conversation